اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیےرہائش گاہ پر رات گئے چھاپہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےصدر چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے رات گئے اینٹی کرپشن نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

پولیس ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور میں واقع رہائش گاہ کا مین گیٹ بکتر بند گاڑی سے توڑ ااور گھر میں موجود 12 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ خواتین پولیس اہلکاروں نے کچھ خواتین کو بھی حراست میں لے لیا۔پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود ملازمین پر لاٹھی چارج کیا۔

پولیس اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی لیکن پرویز الٰہی کو نہ ڈھونڈ سکے۔خبروں کے مطابق پولیس نے صدر مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ میں بھی داخل کی کوشش کی ۔

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں کی جانب سےمزاحمت کے بعد پولیس اندر داخل نہ ہوسکی ۔پولیس کی کارروائی رات 2 بجے تک جاری رہی ۔تاہم پرویز الٰہی کی گرفتارنہ ہو سکے۔

حکومت جتنے مرضی مقدمے بنالے، انکوائریاں کرالے،عمران خان کاساتھ نہیں چھوڑیں گے: پرویز الٰہی

اینٹی کرپشن کے مطابق گوجرانوالہ کی ٹیم پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے لاہور پہنچی تھی ۔پرویز الٰہی کے وکلا کا موقف ہے کہ پرویز الٰہی کی ضمانت قبل از گرفتاری 6 مئی تک لی جاچکی ہے۔

وکلا نے اینٹی کرپشن حکام کو ان کی ضمانت کے بارے میں یقین دہانی کرائی لیکن اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتاری پر اسرار کیا۔

اس حوالے سے مونس الہٰی نے گزشتہ شب ٹوئٹ میں کہا کہ ’پنجاب پولیس اس وقت میرے والد کو ایک کیس میں گرفتار کرنے کے لیے ہماری رہائش گاہ پہنچی ہوئی ہے جس کے لیے انہیں آج ضمانت مل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت کی خبر تمام میڈیا چینلز پر نشر ہوئی‘۔عمران خان بالکل درست کہتے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے۔