اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پولیس چھاپے کے دوران پرویز الٰہی گھر سے کیسے فرار ہوئے ؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکے جانے کے خلاف دہشتگردی سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران رہائش گاہ میں موجود 40 سے 50 افراد نےتشدد اور پتھراؤ شروع کر دیا، پولیس کی چھاپہ مار ٹیم پر پیٹرول پھینکا گیا اور اس جھڑپ کے دوران پرویز الٰہی فرار ہو گئے۔

پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیےرہائش گاہ پر رات گئے چھاپہ

ایف آئی آر کے مطابق چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے والے 19 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز رات اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا اور تقریباًآٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں پولیس کو مکمل ناکام لوٹنا پڑا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو ایف آئی آر میں نامزدکیا گیا ہے، مقدمہ سی او اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ رات گئے اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش پر چھاپہ مارا۔ میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر کے مرکزی گیٹ کوبکتر بند گاڑی کی ٹکر مارتوڑ دیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے گھر داخل ہو ئی جس میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھی ۔ خبروں کے مطابق اینٹی کرپشن گوجرانوالہ پروایز الٰہی کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی ۔