اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عوام کی سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیاد اور کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سےاہم نہیں ۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کہا کہ ریاست کا محور عوام ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاست پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن کیلئے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیںہٹیں گے۔

پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ملکی سلامتی کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کیلئےتیاری مکمل ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم سے ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان کے غیور اور سر بکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے۔ افواجِ پاکستان اپنے مضبوط قوت ارادی، وعدہِ پروردگار اور اسی کے تابع فرمان ہیں۔

دورانِ خطاب آرمی چیف نے قران مجید کی سورہِ بقرہ کی آیت تلاوت کی، جسکا ترجمہ ہے کہ ” کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی”۔

آرمی چیف نے کہا کہ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہوگا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں واضح فرق روا رکھنا ہوگا۔ دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔ عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم و دائم رکھا جائے گا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے ان کی تاریخی جدوجہد اور حق خودارادیت کیلئے اُن کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔