اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لال حویلی پر حملہ ہوا توکسی نقصان کاذمہ دارنہیں:شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں ،اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری 4 مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ قبضہ کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ سے بھی 4 مرلے ملکیت کا کیس جیت چکاہوں ، رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پرکارروائی کی گئی تو میں اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کروں گا ۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور اقتصادی و معاشی طور ناکام نہیں ہوئے بلکہ غریب کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ۔ مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دیکھائی نہیں دیتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے حکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے ۔

آصف زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف نااہل ہو جائیں:شیخ رشید

شیخ رشید نے پرویز الٰہی کےگھر پولیس کے چھاپہ مار کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا IMF سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں۔اسحاق ڈار اقتصادی معاشی طور پرہی ناکام نہیں ہوئے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ملک اورقوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے اورحکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے۔