اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

امتحان میں فیل ہونے والے 9طلباء نے خودکشی کر لی

بھارت میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے کے بعد دلبر داشتہ ہو کر طلباء نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلباء کی خودکشی کے واقعات ریاست آندھیرا پردیش میں انٹر میڈیٹ کے پہلے اور دوسرے سال کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پیش آئے ۔

17 سالہ بی ترون نے امتحان میں فیل ہونے کے بعد چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگائی اور ہلاک ہوگیا ۔

والدین نے موبائل واپس کیوں لیا؟ 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

16 سالہ اکھلا شری نے گھر میں خود کو پھانسی لگا دی ، 18 سالہ جگدیش نے کمرے میں بھانسی لگائی ، 17 سالہ انوشا نے جھیل میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔

اس کے علاوہ 17 سالہ بابو نے کیڑے مار دوا کھا کر اپنی جان لی ، 17 سالہ کرن نے خود کو پھانسی لگائی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ان واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

ماہرین نفسیات نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کریں اور ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔