اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فرح گوگی اور احسن جمیل گجر 8 جون کونیب میں طلب

لاہور: نیب لاہور نےفرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کر لیا۔ فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے نام 117 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے جبکہ 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پرآگئے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزمان کے خلاف بزدار دور حکومت میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی مبینہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا۔ دونوں ملزمان کے نام مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب مالیت کی جائیدادیں بھی پائی گئیں جبکہ سال 2021 میں ملزمہ فرح گوگی نے ایف بی آر کو کل 97 کروڑ کے اثاثہ جات ظاہر کیے۔

تحقیقات میں نیب تفتیشی ٹیم کی جانب سے فرح گوگی اور شوہر کی ملکیت 10 کمپنیوں کابھی پتہ لگایا گیا جو مبینہ طور پر مالی لین دین کیلئے استعمال ہوتی رہیں۔<نیب تفتیشی ٹیم نے فرح گوگی کیلئے کام کرنے والے کیش بوائے کا سراخ بھی لگا لیا۔ کیش بوائےنے مجموعی طور پر 860 ملین کی کیش ٹرانزیکشن کا اعتراف کر لیاجسکے شواہد نیب نے حاصل کر لئے۔شاہ محمودقریشی کی نظر بندی فوری ختم کرنےکاحکم

ریکارڈ کے مطابق فرح گوگی نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ روپے بھی وائیٹ کروائے۔ ایمنسٹی سکیم میں 32 کروڑ مالیت زرعی پیداوار کا حصول ظاہر کیا گیا جبکہ ملزمان کی ملکیت کوئی زرعی اراضی تھی ہی نہیں۔

فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثہ جات میں 3 سال کے دوران مبینہ طور پر 420 فیصد اثاثے ریکارڈ ہوئے۔ ملزمان نے 2018 سے 2021 کے دوران 1 ارب سے زائد کی جائیدادیں بھی بنائیں۔

زرائع کے مطابق فرح گوگی اور شوہر کے نام دبئی میں ایک لگژری فلیٹ کا انکشاف بھی ہوا جسے ملزمان کی جانب سے ایف بی آر میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

عمران خان کے خلاف غداری کیس دائر کرنے والا وکیل قتل

رپورٹ میں فرح گوگی و شوہر ڈفینس لاہور میں 8 جائیدادوں کے مالک نکلے جس میں کمرشل پلازہ بھی شامل ہے۔ بحریہ ٹاؤن لاہورمیں کروڑوں مالیت کا 4 کنال کا پلاٹ جبکہ سیکٹر F-7 اسلام آباد میں 2 کنال کا بنگلہ بھی ملزمان کے نام ہونے کا انکشاف ہوا۔

دونوں ملزمان کیخلاف صوبائی بیوروکریسی کے تبادلوں کے عوض کروڑوں روپے بٹورنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جن پر بھی نیب تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے نام 117 بینک اکاؤنٹس ہونے کے انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔نیب نوٹس میں ملزمان کو 8 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔