3 سالہ بچے کے کاٹنے سے سانپ ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش کےعلاقے فرخ آباد میں ایک3 سالہ بچے نے ایک سانپ کو دانتوں سے چبا کر مار ڈالا ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ فرخ آباد کے گاؤں مدنا پور میں پیش آیا ۔ جہاں اس کے پریشان والدین مرے ہوئے سانپ کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اپنے بچے کے ساتھ ہسپتال پہنچے ۔

ڈاکٹروں نے بچے کو 24 گھنٹے اپنی نگرانی میں رکھا اور پھر حالت خظرے سے باہر ہونے کے سبب گھر جانے کی اجازت دے دی ۔

3سالہ بچہ جس کا نام اکشے بتایا جاتا ہے اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ ان کی دادی نے اس کے چیخنے کی آواز سنی اور جب وہ وہاں پہنچیں تو انہیں مرا ہوا سانپ اپنے پوتے کے منہ میں لٹکا ہوا نظر آیا ۔

آٹھ سالہ بچے کے کاٹنے سے کوبرا سانپ ہلاک

دادی کے مطابق میں نے بچے کے منہ سے سانپ کو نکالا اور اس کا منہ صاف کیا جس کے بعد میں نے بچے کے والدین کو اس واقعے کی اطلاع دے دی ۔

وہ سانپ کو ساتھ اس لیے لیکر گئے تھے تاکہ ڈاکٹروں کو بھی سمجھنے میں آسانی ہوجائے کہ واقعہ اصل میں ہے کیا ، کیا اس سانپ کو کاٹنے کی وجہ سے بچے کو نقصان نہ ہو ۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جس سانپ کو بچے نے چبایا تھا وہ زہریلا نہیں تھا ۔