اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہ محمودقریشی ڈیل پر رہاہوئے،پی ٹی آئی چھوڑگئے،راجہ ریاض

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ قرار دے دی۔

خبروں کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جو اڈیالہ سے رہا ہوکر دوبارہ گرفتار نہ ہو اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے ضرور کوئی نہ کوئی معاہدہ کیا ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ مشکل وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی بھی بالآخر پی ٹی آئی چھوڑدیں گے۔

شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملنے زمان پارک پہنچ گئے

ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے کے سوال پر راجہ ریاض نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی پورا کرنے کو تیار ہے۔

راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ مجھے اکتوبر میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، آئین میں الیکشن 6ماہ آگے بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔