اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کےاہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی میں شمولیت کو تیار

پنجاب کے اہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے تیارہیں ،اورعام انتخابات سے قبل شمولیت اختیارکریں گے۔

صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے آصف زرداری کی حکمت عملی سماء سامنے لے آیاجنوبی و سینٹرل پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں سے پیپلز پارٹی کے رابطے جاری ہیں ۔

خبروں کے مطابق پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں کے چشم و چراغ عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے۔

اڈاری پرندے پیپلز پارٹی کی ٹوکری میں،نواز شریف پر پھر کراس:شیخ رشید

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے لغاری خاندان دریشک خاندان مخدوم خاندان لنگاہ، جاٹ،جتوئی،وٹو،بلوچ،مرائے،ممدوٹ سمیت اہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ بننے کےلیے رابطہ میں ہیں ،اس طرح سنٹرل پنجاب سے ٹوانہ ،مہر،جٹ،کشمیری راجپوت سمیت اہم خاندان شامل ہیں۔

ذارائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ان اہم سیاسی خاندانوں کو پنجاب کی پارٹی میں اہم عہدے بھی دئیے جائیں گے، ماضی میں ان اہم سیاسی خاندانوں کا پنجاب کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔