اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9مئی کےواقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی، قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں9مئی کےواقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی قرارداد کثرت رائےمنظور کر لی گئی، جبکہ جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نےقرارداد کی مخالفت کی۔

سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں 9مئی کےواقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی قراردادوزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ایک جماعت اور اس کے قائد نے نو مئی کو تمام حدود پار کردیں، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، ان کے حملوں سے ریاستی اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے:خواجہ آصف

قراردادکے مطابق آئین اور قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی مکمل کی جائے،ملزمان کے خلاف کارروائی میں ایک دن کی تاخیر بھی نہ کی جائے،ان کی جماعت کے کارکن اور رہنما بھی ان کی کارروائیوں سے لاتعلقی اختیار کر رہے ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق شرپسندوں اور مجرموں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی،دنیا میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے پر کارروائی کا اختیار افواج کو حاصل ہوتا ہے، تمام افراد کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سزائیں دی جائیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔