اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

972,745FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

کراچی:سمندری طوفان،شہر کو محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ گیا

کراچی کے ساحلی علاقہ کیٹی بندر سمندری طوفان بپر جوائے کے نشانے پر ہے لیکن شہر کو بپھرے سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

سمندری طوفان بپر جوائے کی خبروں کی وجہ سے کیٹی بندر کے شہری پریشانی کا شکار ہیں اور ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کر دی ہیں۔

خبروں کے مطابق بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے لیکن کئی اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں۔

حیدرآباد میں بھی طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے اور کچرے سے بھرے برساتی نالوں نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ادھر بلوچستان کے ساحل گڈانی سے پولیس اور رضا کاروں نے سیر و تفریح منانے کے لیے آنے والوں کو واپس بھیج دیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہرکو طوفان جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات کو عبورکرےگا، 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔