اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔

سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اپیل میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ عدالت نے کرنا ہے،فضل الرحمان

اپیل میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 28 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی ممبران کے استعفے منظور کئے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔