اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شاہین سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو باہر کیا جاسکتا ہے۔

خبروں کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جاسکتا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے، ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔

پاکستان ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شاہین آفریدی انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

قبل ازیں مکی آرتھر نے ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کے حوالے سے کہا تھا کہ فاسٹ بولرز کے ورک لوڈ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شاہین نے 10 دنوں میں 28 اوورز کرائے ہیں۔