اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سمندری طوفان” بائپر جوائے “کراچی سے صرف 460 کلومیٹر دور

سمندری طوفان بائپر جوائے سندھ کے بجائے گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات نے طوفان سے متعلق الرٹ جاری کردیا، کراچی سمیت صوبہ بھر میں شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کی ساحلی پٹی سے آبادیوں کا انخلاء جاری ہے، سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، ہزاروں افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے طوفان سے متعلق الرٹ جاری کردیا، طوفان سندھ کے بجائے گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، بائپر جوائے شہر قائد سے 470 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان اپنا رخ تبدیل کرے گا۔

کراچی:سمندری طوفان،شہر کو محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان 14 جون کی صبح تک شمال کی جانب مزید ٹریک کرنے کا امکان ہے، طوفان شمال مشرق کی طرف مڑ کر جنوب مشرقی سندھ کے درمیان سے گزر جائے گا، گجرات کے ساحل سے 15 جون کو ایک انتہائی شدید طوفان کے طور پر ٹکرائے گا۔

میٹ آفس نے بتایا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں کراچی سمیت صوبہ بھر میں شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی زیادہ محسوس ہوگا، کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔