اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں بارشوں اور آسمانی بجلی سے 9 افراد جاں بحق

ملک بھر میں شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے باعث بچوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں شدید بارشیں جاری ہیں جسکے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے ،جبکہ کچھ علاقوں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، ظفر ووال میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گر گئی ۔

آسمانی بجلی گرنے کے واقعات موضع رتن پور، چانگو والی، قانگوئی میں پیش آئے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے باعث دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے، اس دوران 4 افرادشدید زخمی ہو گئےجن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دوسری جانب شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مسلسل 5روز بارشوں کی پیشگوئی کردی

حکام کے مطابق واقعات منڈیالہ گاؤںاور چک شاہ پور میں رونما ہو ئے ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سلسلہ جاری ہے۔

طوفانی بارشوں کے باعث ند ی نالوں میں طغیانی آ گئی ، کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جسکے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثرہ ہو ئی ، کئی سیاح پھنس گئے۔

اس سے قبل ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج سے ملک بھر میں 30 جون تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے ، پر ی مون سون بارشوں سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے، کشمیر ، گلگت گلگت بلتستان ، خیبر پختونخواہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

وفاقی موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے ، تمام متعلقہ اور مقامی اداروںکو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔