اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہ رخ ہینڈسم نہیں،نہ انہیں اداکاری آتی ہے:ماہ نور بلوچ

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ہینڈسم نہیں لیکن ان کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور بلوچ نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق بات کی اور کہامیں سمجھتی ہوں شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، وہ ایک اچھے بزنس مین ہیں ، انہیں خود کو اچھی طرح سے پیش کرنا آتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ کی شخصیت کمال کی ہے لیکن دنیا بھر میں جو ہینڈسم ہونے کا آئیڈیا ہے، وہ اس میں نہیں آتے یعنی انہیں ہینڈسم نہیں کہا جاسکتا، ہاں لیکن مضبوط شخصیت کی وجہ سے وہ مختلف ضرور دکھائی دیتے ہیں۔

ملٹی وٹامن کے نام پر نوزائیدہ بچوں کو زہر دیا گیا

ماہ نور بلوچ نے ظاہری خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا بہت سے لوگ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ان کی شخصیت مضبوط نہیں ہوتی، ان لوگوں کو شاید کوئی دیکھتا بھی نا ہو، یہ سب مکسچر ہے۔

اس کے علاوہ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ میراماننا ہے کہ شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، اور یہ میرا خیال ہے، ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن مجھے یہ ہی لگتا ہے، یقیناً شاہ رخ خان کے مداح مجھ سے اختلاف کریں گے، ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ شاہ رخ اچھے اداکار کے بجائے ایک اچھے کاروباری شخصیت ہیں، انہیں پتہ ہے کہ خود کو کیسے دوسرے کو دکھانا ہے، میں نے اپنے کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔