اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اروشی روٹیلا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

بھارت کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے دپیکابڈوکون ، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف سمیت بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

انڈین میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی کامیابیوں سے آسمان کو چھو رہی ہیں، خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب تھوڑے عرصے میں فلم انڈسٹری اپنا نام کمانے والی اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے ، کیونکہ وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ اروشیر وٹیلا تیلگو فلم سازبویا پتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک حیران کن آئٹم نمبر پرفارم کریں گی جو سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول میں اروشی روٹیلا کے چرچے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنی تین منٹ کی پرفارمنس کیلئے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاہے، اسکا مطلب ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے فی منٹ ملیں گے جس سے وہ ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی ۔

اب تک کسی بھی اداکارہ کو صرف ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے اتنی بڑی رقم ادانہیں کی گئی۔