اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو جرمانہ تنخواہ بند

لاہور سپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب و جیل خانہ جات ، ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تینوں افسران پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ،ایکسپریس نیوز کےمطابق سپیشل کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

پولیس نے پرویز الٰہی کو عدالت کے سامنےپیش نہ کیا ، جسکی بنیاد پر عدالت نے آئی جی پنجاب وجیل خانہ جات ، ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔

پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس کی سہولت مل گئی

عدالت نے پرویز الٰہی کو بغیر اجازت راولپنڈی جیل ٹرانسفر کرنے پر 3 افسران کو جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نہ تینوں افسران کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

مزید یہ کہ عدالت تینوں افسران کو شوکاز نوٹس بھی جار ی کر دیااور کارروائی 5 اگست تک ملتوی کر دی۔