فالورز بڑھانے کا شوق سعودی سپیرے کوویڈیو بنانے کے دوران سانپ نے کاٹ لیا

العربیہ کو ایک انٹرویو میں سعودی سپیرے نائف المالکی نے زہریلے سانپ کے کاٹنے کی کہانی سناتے ہو ئے کہا کہ مجھے طائف کے پہاڑ پر مجھے سانپ دیکھائی دیا ۔

سانپ کو دیکھتے ہی مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ اسے پکڑتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں۔

نائف المالکی نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے دیکھنے والوں کو لائیو سانپ پکڑنے کا نظارہ دکھا ہی رہا تھا کہ اس دوران میری توجہ ہٹنے سے سانپ نے مجھے کاٹ لیا ۔

بھارتی شہری دریائےستلج میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا

سانپ کے کاٹتے ہی مجھے پتہ چل گیا ، سانپ کے کاٹتے ہی مجھے پتہ چل گیا کہ اسکا زہر جان لیوا ہے ۔

مزید یہ کہ سعودی سپیرے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت کرکے سانپ کو ہاتھ سے دور کیا اور طبی امداد کی تلاش میں بھاگنے لگا اس دور ان ایک دوست کی مدد سے میری جان بچ گئی ۔