اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سالہ بچی رضوانہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سالہ بچی رضوانہ پر گھریلو تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

گھریلو تشدد کا شکار 14 سالہ بچی رضوانہ گزشتہ 7 روز سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکڑز نے بچی کیلئے آئندہ48 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دے دیا ۔

تفصیلات کیمطابق متاثرہ بچی کے والدین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملازمت کے دوران ہماری بچی کوسول جج کی اہلیہ کیجانب سے زہر دیا گیا ہے۔

گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنیوالی سول جج کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت منظور

اس بنیاد پر بچی کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے بچی کے نمو نے لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے ہیں ۔

وزیراعظم آفس کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشرہ ایسی اندھیر نگری اور ظلم و جبر کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ، پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ظالم اور قانون کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، قانون پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ملزم کون ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے ، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔