اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوجوان مایوس نہ ہوں،مستقبل روشن ہے،وزیرمملکت

پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت چھ اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالرہے،مٹی نہیں ترقی بیچیں گے۔آگے بڑھنے کا سفرکل سے شروع کررہے ہیں ۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا پہلا ہدف غریب کیلئے نوکری ہے ۔ہرکدال کے پیچھے ایک ملازمت ہے،نوجوان مایوس نہ ہوں ،مستقبل تابناک ہے۔

ذخیرہ اندوزی پر 7 پمپ سیل،کمپنیوں کوکہہ دیا فوری پیٹرول فراہم کریں، مصدق ملک

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں نا امیدی کی فضا کوختم کرنا ہوگا،امریکا کی معاشی طاقت کے پیچھے ایپل،گوگل اور ایمازون ہیں، ان تینوں کمپنیوں کی ویلیو 6 ٹریلین ڈالرہے۔

پاکستان میں جب بھی ترقی کا آغازہواچند لوگ ہی امیرہوئے،ترقی کے سفرمیں شریک ہوں ہم آپ کے لیے سرخ کارپٹ بچھائیں گے۔ میں خود ائیرپورٹ پراوران لوگوں کو ریسیوکروں گا جو پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ جو بھی ترقی کے سفرمیں آئےگا اس کودنیا کےاعلیٰ معیارکے صحت اورتحفظ کی سہولیات دیں گے۔