اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی گھڑ سوار نےپیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے اگلے سال ہونے والے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

عثمان خان نے یہ سنگ میل آئر لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں حاصل کیا ، آئر لینڈ میں عثمان نے ایف ای ایس کے اولمپکس کوالیفائی معیار کو حاصل کرلیا۔

لاہور میں پیدا ہونے والے عثمان خان نے یہ کوالیفائی اپنے گھوڑے معراج کیساتھ حاصل کیا ۔

عثمان خان نے اولمپک کوالیفائی کیلئے یورپ میں مختلف ایونٹس میں شرکت کی جن میں سو ئٹزر لینڈ، فرانس ، پولینڈ، جرمنی اور بیلجیئم میں ہونے والے ایونٹس شامل ہیں۔ 

عثمان خان ان دونوں فرانس میںقیام پذیر ہیں تاکہ پیرس اولمپکس کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کر سکیں ، یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب عثمان خان نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیاہے ۔

عثمان خان نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہی پاکستان کیلئے بڑا موقع ہے کہ ایک بار پھر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے ،انکا کہنا تھا کہ اگر ان سے طے شدہ فنڈنگ کی رقم جاری کر دی جائے تو ان کیلئے معیار کو برقرار رکھنا آسان ہو جائے گا ،جو پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے کافی مفید ثابت ہو گا ۔

واضح رہے کہ عثمان خان نے ایشین گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا تھا تاہم ایکیو سٹرین فیڈریشن آف پاکستان نے بروقت انکی انٹری کی تصدیق نہیں کی جسکی وجہ وہ چین میںہونے والے ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے ۔