اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن وقت پر کرانے کے لیےبروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں،فضل الرحمان

پی ڈی ایم اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بروقت الیکشن کیلئے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں اب نگران حکومت بنے گی اور ہماری کوشش ہے عام انتخابات بروقت ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے جبر کا مقابلہ کیا، ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کے بغیر نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکتا:حافظ حمداللہ

ان کا کہناتھا کہ باجوڑ دھماکہ قومی سانحہ ہے اس پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، صبر و تحمل اور دلیل کے ساتھ یہ جنگ ہم جیتیں گے۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے پر فخر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، جے یو آئی نہ اپنا نظریہ چھوڑے گی اور نہ اپنے رویے سے ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپے سے باہر نہیں جانا، دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دینا، سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے۔