اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام تجویز کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل تھے۔

وفد نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری میں تحفظات دور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نگراں حکومت اور کے الیکٹرک کے مسائل پر مشاورت کی گئی۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے کرم سے مردم شماری کامیابی سے مکمل ہوگئی، نتائج کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی۔

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز بھی کردیا، وفد نے وزیراعظم کو سندھ بالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔