اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی، قصور میں جلسے سے خطا ب میں وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں قوم کا فیصلہ قبول کریں گی،مسلم لیگ (ن) کو موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میںجان لڑا کر پاکستان کو عظیم بنادیں گے ۔

latest urdu news

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنیات کے خزانے ہیں لیکن 75 سال میں قوم کو فائدہ نہیں مل سکا ، بلکہ صرف پیچیدہ مقدمات میں اربوںروپے ضائع ہو گئے ۔

شہباز شریف نے مزید یہ کہا کہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کے جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی ۔

واضح رہے کہ پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 62 ون ایف کے تحت اُس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا بندیال نے تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔