لڑکی اپنے بوائے فرینڈ سے ناراض ہوکر کھمبے پر چڑھ گئی

بھارت میں ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ سے ناراض ہوکر ہائی ٹینشن پاور لائن کے 80 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔پولیس اہلکاروں نے کافی دیرتک جوڑے سے بات چیت کی اور آخرکار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پولیس کو کامیابی مل گئی۔

خبروں کے مطابق یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے گوریلا پیندرا مارواہی ضلع میں پیش آیا جہاںلڑکے نے دیکھا کہ لڑکی کھمبے پر چڑھ گئی ہے، تواس نے بھی پیروی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے دونوں کو بلند کھمبے پر دیکھا، تو فوری طور پر پولیس کواطلاع کرنے کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں کو بھی خبر پہنچائی۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر لوگوں کا ہجوم ٹاور کے گرد جمع تھا۔اس دوران ہجوم میں موجود ایک شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے کھمبے پر چڑھنے سے پہلےاس کی لڑکےسے لڑائی ہوئی تھی۔