اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میری عمر 77 سال ہے اور مجھے 3 اسٹنٹ ڈلے ،کھڑا نہیں ہو سکتا:پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت میں کہا ہے کہ میری عمر 77 سال ہے اور مجھے 3 اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور میں پرویز الٰہی کیخلاف گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔

نیب کی جانب سے پرویز الٰہی کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تو عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو روسٹرم پر بلایا ، اس موقع پر جج نے کہا آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ کھڑ ے ہونے میں مسئلہ ہے ،اس پر جج نے کہا کہ آپ بے شک بیٹھ جائیں ۔

چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مجھے کچھ گزارشات کرنی ہیں ، پھر بیٹھ جاؤں گا اور میری فیملی سے ملاقات بھی بند کر دی گئی ہے، پرویز الٰہی نے کہا کہ بلڈ ٹیسٹ اور آنکھوں کا ٹیسٹ بھی ضروری ہے ،استدعا ہے کہ آپ اس پر حکم جا ری کریں ، اللہ تعالیٰ کے بعد آپ کی عدالت ہے ۔

عدالت میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز الٰہی نے 15 دن میں تفتیش میں تعاون نہیں کیا ، شاید یہ سوچ رہے تھے کہ یہ رک جائے گا ، جب یہ وزیراعلیٰ بنے تو انہوں نے 200 اسکیموں کی لسٹ بنائی اور ان اسکیموں کی قواعد سے ہٹ کر منظوری کرائی گئی ۔