اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مچلکے جمع نہ ہو سکے،عمران خان کی آج رہائی کے امکانات ختم

توشہ خانہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج رہائی کے امکانات ختم ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ضمانتی مچلکے آج جمع نا ہوسکے، عدالت کی کرمنل برانچ بند ہوگئی اور عملہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگیا۔

عدالتی عملہ 6 بجے تک موجود رہا لیکن مچلکے جمع نہیں کرائے گئے، کل مچلکے جمع ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری ہوگی۔بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے ضمانتی مچلکے کل جمع کرائیں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی باہر جانےکیلئے منتیں کر رہے: حافظ حمد اللہ

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا کہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔