اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مبینہ آڈیو لیک کیس:بشریٰ بی بی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی

بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے ، عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

مرکزی کیس کی سماعت 30 اکتوبر کو مقرر ہے ، کیس کے زیر التو ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ جب تک کیس زیر التوا ہے ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے، اگر ایف آئی اے نے کارروائی جاری رکھی تو اس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے۔