اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک کوبحرانوں سے نکالنے کا واحد حل نواز شریف ہیں:مریم نواز

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بحرانوں کا حل صرف نواز شریف ہیں ، عوام کیلئے مہنگائی اور مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نواز شریف ہیں ، وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گئے ۔

خبروں کے مطابق لاہو رمیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈویژن اور اضلا ع کے عہدیداروں کا اجلاس ہو ا جس میں مریم نواز بھی شریک ہو ئیں ۔

اجلاس میںنواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی امید اور تعمیر و ترقی کی تعبیر نواز شریف ہیں۔

مریم نواز آج رات لندن سے وطن کیلئے روانہ ہوں گی

مریم نواز نے کہاکہ وہ ہر وعدے کی تکمیل بھی ہیں ، پاکستان کی روشن تقدیر ، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور ترقی کے ضامن نواز شریف ہیں ۔ مزدور ، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نواز شریف دلا سکتے ہیں ، وہ قوم کو متحد کریں گے اور قوم کو ترقی کا وژن دیں گے ،بحرانوں کا حل صرف نواز شریف ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نواز شریف کریں گے۔