اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈینگی کیسز میں اضافہ، 121 نئے کیس رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 121 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 4305 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش:ڈینگی وائرس نے تباہی مچا دی،ایک ہزار افراد ہلاک

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 40 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1 ہزار 736 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 30 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً83مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔