اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کا لعدم ٹی ٹی پی کے 200 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار

امریکی میڈیا کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف حکومت پاکستان کی کاوشیں اور افغان طالبان پر مسلسل دباؤ کی حکمت عملی کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان ہی کاوشوں کے نتیجے میں امارت اسلامیہ افغانستان نے چترال حملے میں ملوث 200 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخواندزادہ نے افغان عوام کو کا لعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز نہ دینے کی ہدایت کی تھی ۔

خودکش حملوں کے پیچھے را ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 اکتوبر 2023 کو افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی سے کابل میں ملاقات کی ، ملاقات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں تفصیلات شیئر کی گئی تھیں ۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر کی رات چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوںکی جانب سے 2 فوجیوں چوکیوں پر حملہ گیا جس میں پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کرکے دہشتگردوں کو بھاری جانی مالی نقصان پہنچایا تھا اور فائرنگ کے نتیجے میں 12 دہشتگرد ہلاک اور بڑی تعداد میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔