اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کو قتل کرنیوالے مسلمان لڑکے کو 25 برس قید

ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبا دنے شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کو قتل کرنے والے مسلمان لڑکے شہزاد کو 25 برس قید کی سزا سنا دی۔

خبروں کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں سیشن جج اعظم خان نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ۔

مردان میں بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی ،فیصلے میں بتایا گیا کہ پراسیکیوشن مجرم شہزاد کے خلاف کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہی اس لیے عدالت مجرم شہزاد کو 25 برس قید کیسزا سناتے ہوئے باقی تین ملزموں کو بری کر دی۔

واضح رہے کہ تھانہ کورال میں 30 نومبر 2020ء کو اس قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔