کھانے کا بل شیئرنہ کرنے پربوائےفرینڈ نےلڑکی پرمقدمہ کردیا

ریسٹورنٹ بل کو نہ بانٹنے پر بوائے فرینڈ نے لڑکی شکایت پولیس سے کر دی

روسی پولیس اس وقت ایک نوجوان لڑکی کی تلاش میں ہے جو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت اکیلے چھوڑ کر چلی گئی جب اس نے بِل کی ادائیگی کو یکساں طور پر بانٹنے کا کہا۔

پہلی ڈیٹ پر بل کی ادائیگی ہمیشہ ہی تنازع کا موضوع بنا رہا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بوائے فرینڈ کو پورا بل ادا کرنا چاہیے۔

40 سالہ شخص کے معدے سے150 سے زائد گھر یلو اشیا برآمد

آن لائن پلیٹ فارمز اس موضوع پر بحثوں سے بھرے ہوئے ہیں، اس لیے اس معاملے میں پولیس کو ملوث کرنے کا معاملہ بہت کم پیش آتا ہے ۔

روس کے دارلحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ مرد نے اپنی گرل فرینڈ کیخلاف پولیس کو شکایت درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ وہ اس کیساتھ ڈیٹ پر گیا اور کھانے کے بعد جب اس نے لڑکی کو بل کیاادائیگی کو برابر تقسیم کرنے کا کہا تو اس نے انکار کر دیا اور باہر چلی گئی ۔

لڑکے نے بتایا کہ لڑکی کے یوں انکار کرنے اور ریسٹورنٹ سے باہر چلے جانے پر اس کو پورے 16ہزارروبل ($165)کی چٹ پڑی جسے اس نے اکیلے ادا کیا ، اور پھر اسکی کشمکش میں پولیس طلب کر لی گئی ۔