اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان سمیت سب سیاستدان بے ایمان ہیں:پرویز خٹک  

سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سیاستدانوں کی ایمانداری پر سوال اٹھا دیا کہتے ہیں کہ سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا ۔

کوہاٹ میںجلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے استفسار کیا کہ ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے؟چائنا پاکستان اکنامک کو ریڈور ( سی پیک ) ویسٹرن روٹ میں نے منظور کیا تھا ،ہم ہی نے 18 لاکھ عوام کو مفت صحت کارڈ مہیا کیے تھے ۔

پرویزخٹک کوکہناچاہوں گاجدائی میں بھی وقارہونا چاہیے:علی محمدخان

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کر دیا ، دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت چیئر مین پی ٹی آئی نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا ، ہمیں چیئر مین پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں مگر وہ صرف امیدیں ہی تھیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری جماعت محض کھوکھلے نعروں کیلئے نہیں آئی ، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے ، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں ، انکے لیے بہت کچھ کرنا ہے ، کرپٹ حکمران کبھی بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے ہیں ۔