اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سے استفسار کیا کہ کافی عرصہ ہو گیا ہے آپ کو دیکھا نہیں ہے جس پر جج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا انچارج مل گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے جیل ٹرائل کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نپٹائی اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا ، ڈیوٹی جج نے پوچھا بشریٰ بی بی کہا ں ہیں؟

ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے بعد میں بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا جس پر سابق خاتون اول روسٹرم پر آگئیںتاہم اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کی کسی عدالت میں بشریٰ بی بی روسٹرم پر نہیں آئیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 5 ،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں 31 اکتوبر تک ضمانتیں منظور کر لیں۔