اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

غزہ کا محاصرہ کرنا اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی، امریکی صدر

واشگنٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ بڑی غلطی ہوگی ۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں یہ غزہ کا محاصرہ کرنا اسرائیل کی بہت بڑی غلطی ہوگئی ۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس اور دیگر شدت پسند عناصر فلسطینی لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں،امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس میں ہوتے مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو حماس کیخلاف اپنا حق دفاع حاصل ہے ۔

اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا پیاسامارنے پر تل گیا

حماس کے عسکریت پسند گروپ کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے ، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ اسرائیل جنگی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا حق دفاع استعمال کرے گا ۔

یاد رہے کہ چند پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی۔