برطانوی خاتون نے20 سال انتظار کے بعد خود سے شادی کرلی

برطانوی خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی مثالی شادی کے جشن کے انتظار میں 20 سال گزارنے کے بعد انہوں نے عظیم الشان جشن کے تجربے کیلئے اپنے آپ سے ہی شادی کر لی ۔

محترمہ ولکنسن نے شادی کی تقریب کی خود میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا ، اپنے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدی اور سوفولک میں ہارویسٹ ہاؤس میں اپنے دوستوں کیساتھ خصوصی دن منایا ، کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی محترمہ ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ تقریب کوئی سرکاری شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا ، مجھے لگتا ہے کہ آپ اس مقام پر پہنچ گئے ہیںجہاں آپ سوچتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ شاید یہ میرے کسی ساتھی کیساتھ نہ ہو لیکن اس خوشی سے محروم رہوں ؟جو رقم انہوں نے اپنی شادی کیلئے مخصوص کر کے رکھی تھی ، وہ انہوں نے خود سے شادی کے جشن میں لگا دی ۔

اس تقریب کے دوران انکے 40 عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی ، جبکہ تقریب پر 10 ہزار پاؤنڈ خرچ ہوئے ، محترمہ ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا۔