اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

رضوان کی فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی اسرائیل برا مان گیا

ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان کو شکست پر اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی جس میں بھارتی جیت کا جشن منایا گیا ۔

اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہوکی اسرائیلی حکومت کے ایکس اکاؤنٹ سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد پیغام جاری کیا گیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رضوان کیلئے طنز بھی تھا۔

اس اکاؤنٹ سے کراؤڈمیں موجود بھارتی مداح کی تصویر پر رد عمل دیا گیا جس نےاسرائیل کی حمایت کاپوسٹر اٹھا رکھاتھا۔

تصویر پر اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ہم بھارتی دوستوں کیجانب سے اسرائیل کیساتھ یکجہتی کے اظہار سے متاثر ہوئے ہیں۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ”ہم خوش ہیں ورلڈکپ کے دوران بھارت نے پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ میں فتح حاصل کی اور پاکستان اپنی فتح حماس دہشتگردوں کے نام کرنے کے قابل نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں سری لنکا سے 6 وکٹوں سے تاریخی فتح کے بعد اس میچ میں 131 رکز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے اپنی یہ جیت غزہ کے مسلمانوں کے نام کی تھی ۔