اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

میں 40 دن کے چلے پر تھا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، میرا بھتیجا راشد بیٹے کی جگہ ہے اسے بتایا کہ اب چلے سے فارغ ہوگیا ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راشد کو بتا نہیں سکا اس لیے ان کو میری فکر ہوگئی، چلے میں عمر کے اس حصے میں کافی چیزیں سوچنے کا موقع ملا، اس چلے میں کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا سب نے تعاون ہی کیا، میرے 40 دن خوش اسلوبی سے گزر گئے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی ہمیشہ کہا کہ فوج سے بنا کر رکھنی چاہیے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے وقت پاکستان سے باہر تھا، 10 مئی کو اس کی مذمت کی، کسی سیاستدان کو کسی فوجی افسر کا نام نہیں لینا چاہیے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ دو مرتبہ کہا کہ مذاکرات میں شامل کرلیں مگر چیئرمین پی ٹی آئی نے منع کیا، پی ٹی آئی کو کہا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی نہیں تھی۔