اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیئر مین پی ٹی آئی مغرور ہیں اور وہ اپنی لیڈر شپ کرنا چاہتے ہیں، پرویز خٹک

پشاور: پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی مغرور ہیں اور وہ اپنی لیڈر شپ کرنا چاہتے ہیں۔

پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی سے ہر تحصیل سے لوگ جائیں گے تو پھر بتاؤں گا کہ یہ غرور کا نتیجہ ہے، چیئر مین پی ٹی آئی نے پشاور میں بی آر ٹی کے قیام کی مخالف کی تھی، جب کہ صحت کارڈ بھی انکا وژن نہیں تھا، 35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے اس لیے ہم نے نئی پارٹی بنائی کہ انکی کالی کرتوتیں دکھائیں، میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں کیا ہوا، ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو، آج افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں، پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچے کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے، پی ٹی آئی والوں کو قریب سے دیکھا ہے وہ وعدے پورے کرنے والے نہیں ہیں۔