اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی مینار پاکستان جتنے لوگ اکٹھےکرے ، ریڈ کارپٹ بچھانے کو تیار ہوں:محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی مینار پاکستان جتنے لوگ اکٹھے کرلے میں ریڈ کارپٹ بچھانے کو تیار ہوں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سندھ کے ورکرز نے مینار پاکستان جلسے میں بھرپور حصہ لیا، ورکرزمیں اتنا جوش وخروش پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، ایسے لگ رہا ہے سندھ میں ایکٹو جماعت (ن) لیگ ہی ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ہماری الیکشن کمپین شروع ہوچکی ہے، انتخابات میں بھرپور اندازمیں حصہ لیں گے۔

نگران حکومت بجٹ منظور نہیں کرسکتی ہے،پرویز الہٰی

2017ء میں پارٹی کارکنوں نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، 2017ء میں (ن) لیگ کو توڑنے کی کوششیں کی گئیں، پیپلزپارٹی کے کارناموں کا سب کو پتا ہے، سندھ کے لوگوں کو ہم اپنی کارکردگی پیش کریں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت مشکل فیصلے نہ کرتی تو آج حالات بہترنہ ہوتے، مشکل فیصلوں کے اثرات آج نظرآ رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ جو ہمیں ڈیل کا کہہ رہے ہیں وہ مینار پاکستان میں اتنا بڑا جلسہ کرکے دیکھ لیں، الیکشن کا اعلان ہونے پر نوازشریف کمپین کو لیڈ کریں گے، سندھ میں کمپین کے لئے نوازشریف، مریم نواز آئیں گے۔