اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

 

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اینٹی کرپشن نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے کے بعد پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا، جہاں اینٹی کرپشن کے وکیل نے انکے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا موبائل فون ابھی تک نہیں ملا، موبائل فون ریکور کرکے فرانزک کروانا ہے۔

عدالت میں پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر عدالت انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے، عدالت نے کارروائی مکمل طور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نگران حکومت بجٹ منظور نہیں کرسکتی ہے،پرویز الہٰی

دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت کس حیثیت میں بجٹ منظور کر سکتی ہے ؟ کیا چیف الیکشن کمشنر نے اسے بجٹ منظور کرنے سے نہیں روکا۔