اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر چاقو کے وار سے قتل

 

یوسٹن، امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو کے اندھا دھند وار کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہیوسٹن کی رہائشی پاکستانی نژاد چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں کو انکے گھر کے باہر چاقو مار کر قتل کیا گیا، حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت جہاں پر چاقو کے متعدد وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس نے ڈاکٹر طلعت جہاں کو چاقو مارنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت 24 سالہ مائلز جوزف فریڈریش کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہیں، ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتی تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی اس نام کے شخص کا ذکر نہیں کیا۔

latest urdu news

ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں واشگنٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں، ڈاکٹر طلعت کا 23 سال کا بیٹا اور 14 سال کی بیٹی ہے،  وہ بچوں کی انتہائی قابل ڈاکٹر کے حوالے سے مشہور تھیں۔