اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں14 نومبر تک توسیع

 

اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف 6 مقدمات، بشریٰ بی بی کیخلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ کیس بشریٰ بی بی کیخلاف نہیں بنتا، دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کیخلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی ، دوران سماعت بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں،پراسیکیوٹر کیجانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ہدایت کی کہ اپنے وکلا سے کہیں کہ بحث کریں،خالد یوسف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم جب آتے ہیںپراسکیوشن غائب ہوجاتی ہے ۔

عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ کیس بشریٰ بی بی کیخلاف نہیں بنتا۔