اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کو میں  نےہی کہا تھاکہ وطن واپس آئیں،آصف زرداری

 

نواب شاہ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کیقیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس دوران سابق صدر پیپلز پارٹی نے شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواتین کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہوگا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں موجود ہوں، نواز شریف پاکستان آئے ہیں سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کو پاکستان آنے کا کہا تھا۔

آصف زرداری کی لاہور میں چوہدری شجاعت سے ملاقات

سابق صدر نے مزید کہا کہ ملتان میں گھر بنالیا، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا۔

نوابشاہ میں بھی کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہا ہوں، کارکنوں کا اصرار تھا کہ وہ مجھ سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔