اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہین آفریدی نے ون ڈے میں تیز ترین 100وکٹیں مکمل کرلی

 

قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

پاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے، شاہین نے یہ اعزاز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے اوور میں بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

دو میچز میں شکست سے ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا، ہم یہاں تاریخ رقم کرنے آئے ہیں، شاہین آفریدی

ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندر لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔