اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پہلی اوردوسری بیوی میں جھگڑا،شوہر نےدوسری بیوی کوآگ لگادی

 

پنجاب میں پہلی اور دوسری بیوی کے روز کےلڑائی جھگڑے کے بعد شوہر نے دوسری بیوی کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کےشہر گوجرنوالہ کے بہلول چک میں 2 روز قبل پیش آیا جہاں نصیر نامی شخص نے پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل ملزم نصیر سے شادی کی تھی جسکے بعد سے خاتون کا نصیر کی پہلی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

10 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز پہلے ملزم نے پیٹرول چھڑک کر دوسری بیوی کو آگ لگا دی۔

متاثرہ خاتون لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں انکی حالت تشویشناک ہے جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔