اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخ رشیدکوچپیڑیں ماری گئیں،سیل میں چوہےچھوڑےگئے،لطیف کھوسہ

 

سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید کو چپیڑیں ماری گئیں اور سیل میں چوہے چھوڑے گئے۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے لاپتا ہونے کے دوران شیخ رشید پر تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیخ رشید کیا بتائے کہ مجھے چپیڑین ماری گئیں اور منہ پر کپڑا ڈالا گیا، شیخ رشید کے سیل میں چوہے چھوڑے گئے اور وہاں پر مکھیاں بھی تھیں۔

پولیس کو عمران خان سے تفتیش کی اجازت مل گئی

لطیف کھوسہ نے یہ دعویٰ کیا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں جیل میں رکھا جا سکتا اور آئین پاکستان شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔