اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ظلم اپنے کر رہے، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا: علیمہ خان

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہیں ہونا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں آزادی کے لیے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔